پاکستان میں اب پاسپورٹ کے لیے لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں۔ ڈی جی آئی پی کی آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے آپ گھر بیٹھے پاسپورٹ کی تجدید یا نیا پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
طریقہ بہت آسان ہے: پہلے اکاؤنٹ بنائیں، پھر فارم پُر کریں، فیس بینک یا موبائل اکاؤنٹ سے ادا کریں، اور پاسپورٹ ڈاک کے ذریعے آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔
عام پاسپورٹ کی ڈیلیوری 10 سے 15 دن میں ہو جاتی ہے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ 4 سے 7 دن میں مل جاتا ہے۔